قومی
خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری
دونوں ممبران کے پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کے لیے جاری کیےگیے ہیں،دونوں زیرِ حراست ممبران بروز پیر 28 جون سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے زیرِ حراست ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر اسد قیصر کے حکم پر جاری کیے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دونوں ممبران کے پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کے لیے جاری کیےگیے ہیں،دونوں زیرِ حراست ممبران بروز پیر 28 جون سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت تفویض اختیارات کے تحت جاری کیے ہیں۔