ایف سی کے دستے پر دہشتگردوں کا حملہ،پانچ جواں شہید
شہدا میں حوالدار ظفر علی خان،لانس نائیک ہدایت اللہ اور لانس نائیک ناصر عباس شامل ہیں جب کہ لانس نائیک بشیراحمد اورسپاہی نوراللہ بھی فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرگئے
صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشت گردوں نے ایف سی کے دستے پرحمے کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے سبی کے علاقے سنگان میں ایف سی دستے کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے ، شہدا میں حوالدار ظفر علی خان،لانس نائیک ہدایت اللہ اور لانس نائیک ناصر عباس شامل ہیں جب کہ لانس نائیک بشیراحمد اورسپاہی نوراللہ بھی فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سنگان میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی کونشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ، جس کے بعد دہشت گردوں نے فرار کا راستہ اختیار کیا تاہم ملک دشمنوں کی جلد از جلد گرفتاریوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ، ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔