کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔چاقو بردار شخص نے دو مسلم بہنوں پر حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک نقاب پوش شخص نے دو باحجاب بہنوں کو سینیٹ البرٹا میں چہل قدمی کے دوران حملے کا نشانہ نایا۔حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ اسلامی دشمنی کی بنا پر کیا گیا کیونکہ 50 سالہ نامعلوم شخص مذہب کے خلافب سخت ریمارکس دیتا ہوا حملہ ہوا۔پولیس چیف نے مزید کہا کہ حملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔کینیڈا میں حالیہ دنوں میں اسلاموفوبیا کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔چند روز قبل اسلامو فوبیا کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شدت پسند نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا تھا اور اس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔