بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔قصبے کے علاقے گنڈ براتھ میں بھارتی فوج محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران مدثر پنڈت، اسرار عرف عبداللہ اور خورشید احمد میر کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعدمقامی لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا فوج کے خلاف نعرے لگائے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے میڈیا سے بات چیت میں دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند تھے ان میں سے ایک مدثر پنڈت لشکر طیبہ تنظیم کا کمانڈر تھا۔ انہوں نے شہدا سے سے اسلحہ و گولہ بارد بر آمد کرنے کا دعوی کیا۔
دریں اثنا اچھہ بل اننت ناگ میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اسکی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ جاوید احمد ایتو ولد غلام محی الدین ایتو ساکن سندھو اچھہ بل کو حراست میں لیا گیا۔