افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے، سفارتکار اور این جی اوز بھی محفوظ طریقے سے کام کرسکیں گے۔
یہ یقین دہانی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی جانب سے کروائی گئی ہے۔
دریں اثنا ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ غیر ملکی انخلا کے بعد افغانستان میں آئندہ نظام کی تشکیل پر سوالات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں جو ثقافتی روایات اور مذہبی قوانین کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے شرائط فراہم کرے۔