بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تلخیاں ختم کر کے بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا چاہیے، شیخ رشید

شفاف الیکشن کیوں نہ ہوں، ٹرمپ اور بائیڈن والا حال ہوجائے گا،قومی اسمبلی میں خطاب


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو تین سال گزرچکے ہیں، چوتھے سال سے الیکشن کی تیاری شروع ہوجاتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ تلخیاں ختم کر کے بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا چاہیے، ورنہ کتنے ہی شفاف الیکشن کیوں نہ ہوں، ٹرمپ اور بائیڈن والا حال ہوجائے گا۔

اشتہار
Back to top button