فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ کرونا ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں لینے کا معاہدہ منسوخ کر دیاہے اورکہاہے کہ وہ اسرائیل سے ویکسین کی خوراکیں وصول نہیں کرے گی کیونکہ ویکسین کی یہ خوراکوں کی طبی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر ، وزارت صحت اور اسرائیل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے کورونا ویکسین کے تبادلے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے مطابق اسرائیل ایک ملین کے قریب خوراکیں فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرے گا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ان خوراکوں کی میعاد جلد ختم ہونے والی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے بدلے میں اسرائیل کو فائزر ویکسین ملے گی جس کی اگلی کھپت فلسطینیوں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسی تناظر میں اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے آنے والے دنوں میں امریکی فائزر ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اخبار نے بتایا کہ اسرائیل کے نئے وزیر صحت ، نزٹان ہارووٹز جن کا تعلق میرٹز پارٹی سے ہے نے فلسطینی اتھارٹی کو ویکسین کی خوراکیں منتقلی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بدلیمیں اسرائیل کو فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی فائزر ویکسین ملنا تھی۔