برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے جان لیوا کار حادثے میں واحد زندہ بچ جانے والے باڈی گارڈ کو فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینکا میں بطور سیکورٹی ہیڈ تعینات کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لیڈی ڈیانا کے باڈی گارڈ ٹریور ریس جونز کو ایسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے یا کمپنی کے دیگر امور کیلئے انہیں سیکورٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ انہیں لیبارٹری کے املاک کی حظاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا کے کار حادثے میں صرف ٹریور ریس جونز ہی زندہ بچے تھے جنہیں اس وقت بہت چوٹیں آئی تھیں ۔کار حادثے کے تقریبا دس دن کومہ میں رہنے کے بعد وہ جب ہوش میں آئے تو ان کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔