بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایک اور ٹرین کو حادثہ

چاغی میں کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک کی خستہ حالی کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں

کوئٹہ جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے بعد ٹرین کا ایک اور حادثہ پیش آ گیا۔ اطلاعات کے مطابق چاغی میں کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک کی خستہ حالی کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بوگیوں میں موجود مال زمین پر بکھر گیا، ذرائع کے مطابق ٹریک کی مخدوش حالت اور پٹری پر پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر مزید کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک پر جگہ جگہ جمع ریت حادثات کا باعث بننے لگی، پاک ایران ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی ازسرنو مرمت کی ضرورت ہے۔

اشتہار
Back to top button