شاہد خان آفریدی کی کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ ملاقات


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کینسر کی بیماری میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ گھل مل گئے اور کرکٹ بھی کھیلی۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1396144310005997571

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بچوں سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کینسر کسی کی روح اور جذبے کو معذور نہیں کرسکتا،ان بچوں کے ساتھ وقت گزار کر پتا چلا کہ اس بیماری سے لڑنے کی طاقت کیا ہوتی ہے۔شاہد آفریدی نے ہسپتال میں بچوں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔بچے اسٹار کرکٹر کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش دکھائی دیئے۔

Exit mobile version