بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بلیک لائف میٹرز کی ساشا کے سر میں گولی لگ گئی

لندن میں بلیک لائیوز میٹرز کی سرگرم کارکن ساشا جانسن سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساشا جانسن پر حملہ اتوار کی صبح سدک کے علاقے میں ہوا، ساشا جانسن آئی سی یو میں ہیں۔

ان کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ساشا جانسن کوپہلے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

لندن پولیس کاکہنا ہے کہ ساشا جانسن کو ہدف بناکر حملہ کرنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Back to top button