وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے تمام امور کو ڈیجیٹلائز کردیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔
کابینہ ارکان کو اجلاس کا ایجنڈا، سمریاں ڈیجیٹل طریقہ کار سے بھجوادی گئی ہیں۔