بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر کا خاکہ وزیراعظم کو پیش کرینگے، منظوری مل گئی تو عمل کرکے دکھائیں گے،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے انہیں جو کام سونپا تھا وہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ نیویارک سے وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذہن میں کشمیر کا خاکہ ہے وہ وزیراعظم کو پیش کریں گے، منظوری دی گئی تو اس پر عمل کر کے دکھائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے تھے اس دورے میں ان کے ہمراہ تیونس، تر کی اور فلسطین کے وزرائے خارجہ بھی شامل تھے۔

اشتہار
Back to top button