سیاحت کو کھولنے کیلئے این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کردیں

این سی اوسی نے 24 مئی سے سیاحت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گائیڈ لائنزجاری کر دی ہیں۔ سیاحتی مقامات پرجانے والوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے، یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائدعمر افراد کی بغیرسرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے، ہوٹلزانتظامیہ کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈلازمی طلب کریں گے، ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کریگی۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے 24 مئی سے سیاحت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت این سی اوسی نے سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ سیاحتی مقامات پرجانے والوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ہوٹلز انتظامیہ کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے۔یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائد عمر افراد کی بغیر سرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے۔

سیاحتی مقامات پر آنیوالوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرائے جائیں گے۔ بیرون ملک سے آئے مسافروں کوٹیسٹ، قرنطینہ، ویکسی نیشن پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں پہنچائے گی۔ ٹورآپریٹرز، ہوٹل انتظامیہ مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو دینے کے پابندہوں گے۔تمام مسافر سیاحتی مقامات پرماسک اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے۔ مناسب فاصلے اور ایس اوپیز کے ساتھ کیمپنگ کی اجازت ہوگی۔

Exit mobile version