بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حلقے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی جیت

جے یوآئی کے گل حسن نے 6 ہزار 143 ووٹ حاصل کیے۔ 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں عوام ووٹ کے لیے باہر نہیں نکلے

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو 44 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یوآئی کے گل حسن نے 6 ہزار 143 ووٹ حاصل کیے۔ 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں عوام ووٹ کے لیے باہر نہیں نکلے، ووٹنگ شرح کافی کم رہی ، کہیں کہیں ووٹرز نے ماسک کا اہتمام بھی نہیں کیا۔

یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، ان کے بھانجے محمد ہالیپوٹو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ۔

اشتہار
Back to top button