راولاکوٹ ضلع پونچھ میں بھی آج یوم یک جہتی فلسطین بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا


ملک بھر کی طرح راولاکوٹ ضلع پونچھ میں بھی یوم یک جہتی فلسطین بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا، آج بعد از نماز جمعہ تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں منعقد ہوں گی ، نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد اور دیگر مقامات سے جلوس صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ پہنچیں گے جہاں مشترکہ احتجاجی پروگرام منعقد کیا جائے گا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت بھی کی جائے گی اور اقوام عالم سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے مظالم اور جارحیت کا سلسلہ بند کروائے ، یہ فیصلہ گزشتہ روز کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ، اس اجلاس میں جن علماء کرام ، خطباء حضرات نے شرکت کی ان مین مفتی عبدالخالق ، مولانا محمد سعید خان ، مولانا عبدالرزاق ، مولانا محمد اشفاق خان ، مولانا تنویر ، عامر ضیاء ، اور دیگر قابل ذکر ہیں جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ محمد عارف ، نائب تحصیلدار نجیب الطاف اور موجود تھے ، شرکاء اجلاس نے کہا کہ  اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے  اس صورت حال میں ہم مسجد اقصیٰ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے ، امت مسلمہ کو اپنا کردار ہر صورت ادا کرنا ہو گا ، فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں،علماء کرام اپنے جمعہ کے خطابات میں اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کریں،دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہیونی فلسطین میں جمع ہوکر فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں جو پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ڈیڑھ ارب مسلمان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی برداشت نہیںکریںگے،ہندوستان ااور اسرائیل گٹھ جوڑ پوری امت کے خلاف ہے، پوری کشمیری قوم سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر نکلے اور اپنے فلسطینی بھائیوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کرے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے اور اسرائیل فلسطین میںمسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات کی بے حرمتی کرررہاہے جو ملت اسلامیہ کی غیرت ایمانی کوچیلنج ہے،انھوںنے کہاکہ مسجد اقصیٰ  کی آزادی اور حفاظت کے لیے او آئی سی قائم کی گئی تھی مگر افسوس ہے کہ او آئی سی قرارداد سے آگے بڑنے کو تیار نہیں ہے،کشمیراور فلسطین قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوںگے،انھوںنے کہاکہ اقوام متحدہ یورپی یونین اور او آئی سی مل کر ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف اقدامات کریں تاکہ قتل عام بند ہواور یہ دونوں خطے آزاد ہوں۔

Exit mobile version