عالمی رینکنگ میں 75 ویں نمبر پر موجود اسپین کے پیبلو اینڈجور نے جینیوا اوپن میں راجر فیڈرر کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔سوئٹزلینڈ میں ہونے والے جینیوا اوپن میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کا مقابلہ ورلڈ نمبر 75پیبلو اینڈجور سے ہوا۔ فیڈرر کا 2019 کے بعد کلے کورٹ پر یہ پہلا مقابلہ تھا، دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
پہلا سیٹ اینڈجور نے 4-6 سے جیتا تو دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے اینڈجور کو 4-6 سے ہرایا جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اینڈجور نے بہترین کھیل پیش کیا اور فیڈرر کو 4-6 سے مات دی۔
میچ ایک گھنٹے 52 منٹ تک جاری رہا۔ میچ کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھاکہ کورٹ میں دوبارہ واپس آنا اچھا لگا مگر اس طرح ہار جانے سے مایوسی ہوئی۔