بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائیگا، طاہراشرفی

اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسجد اقصٰی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے21 مئی کو پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کیلئے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امت مسلمہ کو متحد کریں، وزیر خارجہ پورے پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسجد اقصٰی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، پاکستان کے سامنے سیز فائر کا مسئلہ پہلے ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شاہ محمود ترکی میں ہیں اور وہاں سے اقوام متحدہ جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button