پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔
معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد فائنل سمیت بقیہ 20 میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے۔