بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ساختہ اسلحہ کی معصوم فلسطینیوں پر بارش ہورہی ہے،ایران

امریکا کیاسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ دینے کی منظوری پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ردعمل دے دیا۔جواد ظریف نے کہا کہ امریکی ساختہ اسلحہ کی معصوم فلسطینیوں پر بارش ہورہی ہے، امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئیاسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل دیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کا معتدل ترین ممکنہ بیان رکوادیا، دنیا اسرائیل اور اسکے حامیوں کے بدصورت چہرے دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نیاسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی ہے۔خبرایجنسی کیمطابق کانگریشنل ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کواسرائیل کو اسلحہ کی کمرشل فروخت سیمتعلق 5 مئی کو نوٹی فائے کردیاگیا تھا.امریکی کانگریس کے پاس نوٹیفکیشن موصول ہونیکیبعداعتراض کیلئے15 دن کا وقت ہوتاہے تاہم امریکی لامیکرز کی جانب سیاسرائیل اسلحہ ڈیل پر اعتراض متوقع نہیں ہے۔

ترجمان امریکی دفترخارجہ نے خبر پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہاہے کہ فیڈرل قانون کیتحت انہیں اسلحہ کی کمرشل سیل سیمتعلق عوامی سطح پربیان دینیکی اجازت نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد پرگہری تشویش ہے،پائیدار امن کیقیام کیلئے کام کر رہیہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button