کورونا وائرس کا پھیلائو،بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

ر اب صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بلوچستان بورڈ کے تحت 25 مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

کنٹرولر نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تیسری کورونا لہرکے سبب ملتوی کیے گئے ہیں اور اب صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

Exit mobile version