قومی
ٹیلی مواصلات نے میل جول پر پابندیوں میں ایک دوسرے کو قریب رکھنے میں اہم کردارادا کیا، امین الحق
ہم نے آئی ٹی و ٹیلی کم یونیکشن شعبے میں انقلابی اقدامات کیے،وفاقی وزیر کا پیغام
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کمیونیکشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اورترقی کی کرن ہے۔وفاقی وزیر امین الحق نے ٹیلی مواصلات و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا کہ کورونا نے عالمی معیشت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، ٹیلی مواصلات نے میل جول پر پابندیوں میں ایک دوسرے کو قریب رکھنے میں اہم کردارادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی و ٹیلی کم یونیکشن شعبے میں انقلابی اقدامات کیے، یونیورسل سروس فنڈ کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے درجنوں منصوبے شروع کیے۔امین الحق نے کہا کہ 100 ملین سے زائدانٹرنیٹ اور181ملین سے زائد موبائل فون صارفین کی تعداد ہوچکی ہے۔