پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 621 پوائنٹس اضافے سے 45796 پوائنٹس پر بند

طویل چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن میں مثبت رجحان دیکھا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں طویل چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 621 پوائنٹس اضافے سے 45796 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 45807 رہی، بازار میں آج 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 20 ارب 32 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7876 ارب روپے ہے۔

Exit mobile version