بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فلسطین میں قتل عام،مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف ن لیگ نے تحاریک التوا جمع کرا دیں

رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف بھی تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحاریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں، تحاریک التوا فلسطین میں قتل عام، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف جمع کرائی گئیں۔رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف بھی تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔

تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کے معاملے کو فوری زیر بحث لایا جائے، بھارتی ریاستی دہشت گردی ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بالخصوص رمضان المبارک میں اضافے اور ملک میں شدید مہنگائی پر ایوان بحث کرے۔

اشتہار
Back to top button