مسیحی برادری کے پیشواپوپ فرانسس بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ظالم اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے جاری ہیں، 41 بچوں سمیت شہدا کی تعداد 154 ہو گئی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے ، تاہم عالمی حکمرانوں کی بات چیت اور امن کے مطالبات بھی کام نہ آئے ، دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں ، صیہونی فورسز کے ایک اور حملے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔
فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسیحی برادری کے پیشوا پوپ فرانسس کا ردعمل بھی سامنے آیا پے ، اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کی اموات ناقابل قبول ہیں ، مجھے ڈر ہے کہ یہ نفرت اور انتقام کہاں لے جائے گا؟۔
اسی حوالے سے برطانوی وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ، بورس جانسن نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کی شدت کو بڑھانے سے پیچھے ہٹ جائیں ، قریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، برطانیہ کو تشدد اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے ، چاہتے ہیں کشیدہ صورت حال جلد ختم ہو جائے۔