بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کیا شیخ رشید سیاست سے ریٹائرہونے والے ہیں؟

وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نالہ لئی پراجیکٹ بہت تیز ہے،سارے پروجیکٹ تیز ہو رہے ہیں،مجھے نالہ لئی کی فکر ہے،شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ نالہ لئی کا پراجیکٹ الیکشن سے قبل مکمل کرلیں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ منصوبہ الیکشن سے پہلے شروع ہو جا ئے تو بہت بڑی بات ہے،پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں تو دو سال لگیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری پندرہویں وزارت ہے میری خواہش ہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں عزت کے ساتھ گھر میں بیٹھ جاؤ۔جس پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ سیاست سے ریٹائر ہونا چاہ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ مکمل ہوگیا تو میں سیاست سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔2023 کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں الیکشن لڑوں گا کیونکہ مخالف پنگا لیتے رہتے ہیں۔اگر مجھے باعزت راستہ دیں،نالہ لئی پروجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں باعزت طریقے سے سیاست چھوڑ دوں گا۔

Back to top button