چین کا خلائی مشن ’ زو رونگ روور ‘مریخ پر لینڈ کرگیا ہے۔چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے روور کے مریخ پر کامیابی سے پہنچنےکی تصدیق کردی ہے۔
چینی صدرنے مریخ مشن کےعملےکواس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔چھ پہیوں والا روور مریخ کے یوٹوپیا پلینیشیا میدان تک پہنچا ہے جو اس کے نصف کرہ شمالی کا حصہ ہے۔
چین نے اس روور میں ایک پروٹیکٹیو کیپسول، ایک پیراشوٹ اور راکٹ پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے۔چین کا یہ روور یوٹوپیا پلینیشیا سے مریخ کی تصاویر بھیجے گا۔