تائیوان کے دارالحکومت میں کورونا وائرس بڑھنے لگا،جاپان میں بھی مزید چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

ر ترکی میں کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں اگلے ہفتے سے نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے

تائیوان کے دارالحکومت تائپے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر لیول 3 الرٹ جاری کرتے ہوئے گھر سے باہر ماسک پہننے اور گھروں میں تقاریب 5 افراد تک محدود کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تائپے میں تھیٹر، میوزیم، سوئمنگ پولز اور پارکس بھی بند رہیں گے جبکہ تائپے میں الرٹ دو ہفتوں کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔تائپےمیں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 180 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب جاپان نے ٹوکیو سمیت 6 علاقوں میں نافذ ایمرجنسی میں توسیع کردی ہےخبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور نے بھی سماجی تقاریب اور عوامی سرگرمیوں پر کورونا وائرس کے سبب پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔اُدھر ترکی میں کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں اگلے ہفتے سے نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے 25 مئی سے آئس لینڈ، مالٹا، میکسیکو، پرتگال اور سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version