کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات میں نمایاں کمی

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 83 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 1531 کیسز رپورٹ ہوئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں وار تاحال جاری ہیں البتہ کورونا کیسز سے ہونے والے اموات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 83 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 1531 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 589، سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 614، بلوچستان میں 23 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417، اسلام آباد میں 79 ہزار 27 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار 924 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 248 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 780، خیبرپختونخوا 3 ہزار723، اسلام آباد 724، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 257 اور آزاد کشمیر میں 511 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 25 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 71 ہزار 368 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Exit mobile version