پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنےکااعلان کردیا۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق مردان، چارسدہ، صوابی اور کوہاٹ سمیت متعدد علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کو 23 شہادتیں موصول ہوئی جن کو شرعی پیمانے پر پرکھنے کے بعد کمیٹی نے کل بروز جمعرات 13 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شہادتیں زونل کمیٹی تک پہنچا چکے ہیں۔