بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کیوی کرکٹر بی جے واٹلنگ کا دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی ہے، واٹلنگ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ نے کہا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائینگے، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کرنا ہے جس کے دوران ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا ٹیسٹ میچ دو جون سے جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دس جون سے شروع ہوگا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی اٹھارہ جون سے بھارت کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی، بی جے واٹلنگ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کیلئے مناسب وقت ہے، 35 سالہ واٹلنگ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی ہے، بی جے واٹلنگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور بیٹسمین 3381رنز سکور کئے ہیں جو کسی بھی کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین سے زیادہ ہیں ، بی جے واٹلنگ نے بطور وکٹ کیپر وکٹوں کے پیچھے 257شکار کئے ہیں جو کسی بھی کیوی وکٹ کیپر سے زیادہ ہیں اس کے علاوہ واٹلنگ نے بطور فیلڈر دس کیچ بھی پکڑے ہیں۔

اشتہار
Back to top button