بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسجد الحرام میں نماز عید کے لیے خصوصی پرمٹ

پرمٹ لینے والے جمعرات کو نماز فجر اور نماز عید مسجد الحرام میں ادا کرسکیں گے

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں نماز عید کے لیے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجد الحرام میں نماز عید کے لیے پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق پرمٹ لینے والے جمعرات کو نماز فجر اور نماز عید مسجد الحرام میں ادا کرسکیں گے، اس کے علاوہ کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور امکان ہے کہ اس سال بھی غیر ملکیوں کو حج و عمرے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف مقامی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی ہی سخت شرائط پر عمل کرتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Back to top button