بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سےآیا؟ وزیر اعظم عمران خان

شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ باہر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ باہر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کے ساتھ ٹیلی فونک سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف باہر نہیں جارہا تھا بلکہ بھاگ رہا تھا ، ان کا پیسہ باہر ہے ، جب بیگم اور بچوں نے گھر لینا ہو تو پیسہ آجاتا یہے ، اس پر منی لانڈرنگ کا ایک کیس نہیں کرپشن کی پوری کتاب ہے ، یہ نہیں ہوسکتا چھوٹا چور جیل میں جائے اور ڈاکو بھاگ جائے، مشرف نے زرداری اور نواز شریف کو جو 2 این آر اوز دیئے اس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہاہے ، شہبازشریف پر صرف 700 ارب منی لانڈرنگ کا ایک کیس ہے ، شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ، شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سےآیا؟۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے کہا ناانصافی ہو رہی ہے ، آج تک مخالف سےناانصافی نہیں کی توجہانگیرترین سےکیسےکرسکتاہوں ، جنہوں نےچینی مہنگی کی ہےان کومعاف نہیں کروں گا چاہے میری حکومت چلی جائے ، 100ارب روپےعوام کی جیبوں سےنکل کر شوگر ملز مالکان کے پاس چلا گیا ، 5 سالوں میں شوگرملوں نے10 ارب ٹیکس دیا اور 29 ارب کی سبسڈی لی ، جنہوں نے چینی مہنگی کی ان کو معاف نہیں کروں گا، چاہے میری حکومت چلی جائے، مافیا کو نہیں چھوڑوں گا ، ہم نے اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کرائی ہے ، سابق وزیر اور ایم پی ایز قبضوں میں ملوث تھے، مریم نواز قبضوں میں ملوث ایک رکن اسمبلی کے ساتھ کھڑی ہوگئیں، جو انتقامی کارروائی کا شور کر رہے ہیں وہ عدالت کیوں نہیں جاتے؟ چھوٹے ڈاکو سے لوگ تنگ ہوتے ہیں لیکن ملک تباہ نہیں ہوتا، حکمرانوں کی کرپشن سے ملک تباہ ہو جاتا ہے، مجھے خوف خدا ہے اس لیے این آر او نہیں دوں گا لیکن نا انصافی کسی سے نہیں ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سےبڑامسئلہ مہنگائی ہے ، شوکت ترین کو اس لیے لایا کہ مہنگائی میں کمی لانے کیلئے اقدامات کریں ، ماضی میں مہنگےمعاہدوں کی وجہ سےآج بجلی مہنگی ہے ، ایسے معاہدے کیے گئے تھے کہ اگرحکومت بجلی خریدے یا نہ خریدے پیمنٹ کرے گی ، کیپسٹی پیمنٹ کامطلب بجلی استعمال کریں یانہ کریں لیکن پیمنٹ کریں گے ، اس کے علاوہ قطرسے ایل این جی کاکنٹریکٹ بھی سابقہ حکومت نے کیا۔

اشتہار
Back to top button