بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان حکام اور صدر اشرف غنی سے اہم ملاقاتیں کرینگے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دورہ افغانستان کیلئے کابل پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان حکام اور صدر اشرف غنی سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔

ان ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ دورہ افغان امن عمل کے تحت اس وقت کیا جارہا ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے 11ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا اعلان کردیا ہے۔ مزید برآں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے عید پر3 روزہ سیزفائر کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کا باعث بننے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Back to top button