بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، اسد عمر اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے واپس آتے ہی اہم اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے واپسی پر اہم رہنماؤں کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، اسد عمر اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے۔

ملاقات میں دورہ سعودی عرب سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جب کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔شہزاد اکبر شہباز شریف کے معاملے پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔شہباز شریف کے معاملے پر عدالت سے رجوع کئے جانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہو گا۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر اہم رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

اشتہار
Back to top button