بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔پاکستان 1952 سے لے کر اب تک صرف 6 مرتبہ لگاتار 6 یا اس سے زائد سیریز جیتا ہے۔ان 6 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز، پھر افریقا سفاری کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 12-2011 میں لگاتار 13، 16-2015 میں لگاتار 9، 02-2001 میں لگاتار 8 اور 94-1993 اور 18-2017 میں لگاتار 6، 6 سیریز میں کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جنوبی افریقا اور زمبابوےکا دورہ کامیابی سے مکمل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

احسان مانی نے کہا کہ قومی اسکواڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن اب بھی کئی شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 2023 تک ٹاپ تھری پوزیشن کے حصول کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

احسان مانی عالمی وبا کے باوجود کرکٹ سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے باوجود پاکستان نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

Back to top button