بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر فون پر عوام سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فون پر عوام سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button