سینیٹ الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ نے مجھے ووٹ دیئے، یوسف رضا گیلانی
جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ، بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کے خلاف حکمت عملی بنانی چاہیئے کیوں کہ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، جو کہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آج اسی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔پیپلپزارٹی کے رہنماء نے مزید کہا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ہے، میرا سینیٹر بننا ہی پی ڈی ایم کی جیت ہے ، جب کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا