اللہ اکبر اللہ اکبر! افطار کے وقت لندن اذان کی آواز سے گونج اٹھا

اللہ اکبر اللہ اکبر! افطار کے وقت لندن اذان کی آواز سے گونج اٹھا، برطانوی دارالحکومت کے سب سے مشہور مقام ٹاور برج پر دی جانے والی اذان کی آواز نے ہر شخص پر سحر طاری کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سب سے مشہور اور تاریخی مقام ٹاور برج پر دی جانے والی اذان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی ہے۔

https://twitter.com/i/status/1391130253582536709

بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ قاضی شفیق الرحمان نامی برطانوی مسلمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر لندن کے ٹاور برج پر کھڑے ہو کر مغرب کی اذان دی۔ اذان کے بعد مختلف مقامات پر روزہ کھولا گیا۔ اذان کی آواز اس قدر متاثر کن تھی کی لندن برج اور دیگر مقامات پر موجود ہزاروں افراد پر سحر طاری کر دیا۔ جبکہ اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاکھوں افراد نے موذن قاضی شفیق الرحمان کی دل کھول کر تعریف کی۔

Exit mobile version