چیمپئنز لیگ فٹبال کا فائنل،برطانوی حکومت کا اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

فائنل میچ کا انعقاد اگر یوئیفا چاہے تو برطانیہ میں کامیابی کے ساتھ کراسکتے ہیں،برطانوی حکومت

برطانوی حکومت نے چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز لیگ فائنل جو 29مئی کو ترکی کے شہر استنبول میں کھیلا جانا ہے کیلئے وہاں کا سفر نہ کریں کیونکہ کورونا کے حوالے سے ترکی برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ملک ہے ، اس حوالے سے برطانوی سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جو برطانیہ کی کوویڈ کے حوالے سے ریڈ لسٹ میں شامل ہیں ان ممالک کا سفر برطانوی شہریوں کو انتہائی مجبوری کے علاوہ نہیں کرنا چاہئے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانوی حکومت یہ فائنل مقابلہ اپنے ملک میں کرانے کیلئے بھی تیار ہے اور اس حوالے سے فٹبال ایسوسی ایشن کی یوئیفا کے ساتھ بات چیت بھی چل رہی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وہی ہوگا جو یوئیفا کرے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا کامیابی کے ساتھ میچ کے انعقاد کا ریکارڈ ہے اور ہم اس بار بھی پرامید ہیں کہ اگر اس فائنل میچ کو انگلینڈ میں منتقل کیا جاتاہے تو اسے کامیابی کے ساتھ کرائیں گے،تاہم حتمی فیصلہ پھر بھی یوئیفا نے ہی کرنا ہے اور ہم اس کیلئے کسی پر بھی کوئی دبائو نہیں ڈال رہے ہم صرف اور صرف اپنے شہریوں صحت کے پیش نظر انہیں ترکی کا سفر نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

Exit mobile version