چیمپینز لیگ میں چیلسی نے ریال میڈر ڈ کو ہرا کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

چیلسی کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم مانچسٹر سٹی سے 29مئی کو استنبول میں ہو گا

چیمپینز لیگ میںچیلسی نے ریال میڈر ڈ کو ہرا کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں چیلسی نے ریال میڈر ڈ کو دو گول سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔چیمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں ریال میڈرڈ اور چیلسی کی ٹیم مد مقابل تھیں۔28 ویں منٹ میں ورنر نے چیلسی کو برتری دلا دی اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی تاہم پہلا ہاف ایک صفر کے اسکور پر ختم ہوا۔چیلسی نے ایگریگیٹ پر تین ایک کی برتری سے فائنل میں جگہ بنائی۔ٹائٹل کیلئے چیلسی کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم مانچسٹر سٹی سے 29مئی کو استنبول میں ہو گا۔

Exit mobile version