بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ایگلز اسکواڈ نے فیضان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور گاڑی نہ رکھنے پر فائرنگ کی۔

کوئٹہ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر گزشتہ شب پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک جان بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شہزاد زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایگلز اسکواڈ نے فیضان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور گاڑی نہ رکھنے پر فائرنگ کی۔

لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ فیضان نے گاڑی نہیں روکی تھی۔وزیراعلی بلوچستان نے پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوری کاروائی کی جائے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اشتہار
Back to top button