دنیا کی امیر ترین جوڑی بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی۔ اس سلسلے میں بل گیٹس اور میلنڈا کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سوچ و بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ اب ہمیں اس بات پر یقین نہیں رہا کہ ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے مزید ایک ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سئٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں ہم نے 3 بچوں کو پروان چڑھایا ، مل کر ایسی فانڈیشن بنائی جس کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کام جاری ہے ، ہم اس فانڈیشن کے تحت آگے بھی مل کر فلاحی کام کرتے رہیں گے، مگر اب ہم دونوں مزید ازدواجی زندگی جاری نہیں رکھ سکتے کیوں کہ آئندہ زندگی کے لیے انھیں اپنے لیے وقت اور پرائیویسی چاہیے ، ازدواجی تعلق پر بہت سارا کام کرنے اور بہت غور و فکر کے بعد ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے مشترکہ طور پر 124 بلین ڈالرز کے اثاثے بنائے ، جس سے وہ دنیا کے 5 امیر ترین جوڑوں میں شامل ہوئے ، بل اور ملینڈا کے تین بچے ہیں ، 25 سالہ جینیفر، 21 سالے روری، اور 18 سالہ فیبی۔ یاد رہے کہ بل گیٹس نے 1975 میں مائیکرو سافٹ کی مشترکہ طور پر بِنا لی تھی ، ان کی میلنڈا سے ملاقات 1987 میں ہوئی جب میلنڈا نے 31 سال کی عمر میں کمپنی میں ملازمت اختیار کی جب یہ دونوں 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھے تو بل گیٹس اس وقت ایک ارب پتی بن چکے تھے تاہم شادی سے قبل بھی انہوں نے کئی ہفتے اس سوچ و بچار میں لگا دیے تھے کہ انہیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں۔