بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ڈی اے نے دو بلڈوزر مشینیں قابل استعمال بنا لیں

ڈی 65ای ایکس 16 کی اوور ہالنگ سے ادارے کو کروڑوں کی بچث ہو گی

چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ایم پی او ڈیپارٹمنٹ نے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دو بلڈوزر مشینیں ڈی 65ای ایکس 16 کی اوور ہالنگ کر کے قابل استعمال بنا لیا ہے اور اس سے ادارے کے 14کروڑ 80 لاکھ روپے بچا لیے ہیں اس کے بعد مزید مشنری کو ٹھیک کیا جائے گا جو سی ڈی اے کا اثاثہ بن جائے گا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ایم پی او ڈیپارٹمنٹ نے سی ڈی اے کے پاس خراب کھڑے دو بلڈوزر ڈی 65 ای ایکس 16مشینوں کی اوور ہالنگ کر کے دوبارہ سے قابل استعمال بنا لیا ہے اگر سی ڈی اے کی طرف سیدو نئے بلڈوزر خریدے جاتے تو ایک بلڈوزر کی قیمت سات کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ دو بلڈوزر 14 کروڑ 80 لاکھ روپے۔

خرچ کرنا پڑھتے تھے لیکن ایم پی او ڈیپارٹمنٹ نے اپنی مدد آپ اور اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دو خراب بلڈوزر کی اوور ہالنگ کر کے قابل استعمال بنا لیا ہے اب یہ بلڈوزر مشینیں انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ ودیگر کے لئے استعمال ہو سکیں گے اور یہ سی ڈی اے کا اثاثہ بن گئے ہیں ان دو بلڈوزر مشنوں کے بعد سی ڈی اے کی خراب دیگر مشینری کو ٹھیک کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا۔

Back to top button