تجارت
رواں مالی سال اب تک 195 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے،ایف بی آر
یکم مئی 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 29 لاکھ ہو چکی ہے
یکم مئی 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 29 لاکھ ہو چکی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال ٹیکس ادائیگی میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال اب تک 195 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 3 ہزار 780 ارب روپے کا خالص منافع حا صل کیا۔