![](/wp-content/uploads/2021/05/messi1_updates.jpg)
کھیل
لیونل میسی کے جوتے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام
ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر اور ہسپانی کلب بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی کے جوتے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئے۔بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے 22 دسمبر کو ریال ویلادولڈ کے خلاف جو شوز پہن کر بارسلونا کیلیے ریکارڈ 644 واں گول اسکور کیا تھا وہ انہو ں نے فلاحی کاموں کے لیے نیلام کردیا۔
![](/wp-content/uploads/2021/05/210430114848-restricted-01-lionel-messi-boots-world-record-spt-intl-exlarge-169.jpg)
یہ جوتے ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈز یعنی تقریبا دو کروڑ 65 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے میں نیلام کیے گئے ۔میسی نے یہ شوز نیلامی کیلیے کاتالونیہ کے نیشنل ڈی آرٹ میوزیم میں رکھوائے تھے، اس سے حاصل ہونے والی نیلامی کی رقم بارسلونا کے ایک اسپتال میں ہیلتھ پراجیکٹ پر لگائی جائے گی ۔
لندن آکشن ہاس کے مطابق جوتو ں کے لیے نیلامی کی یہ رقم ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔