بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہرارے ٹیسٹ،پاکستان کی اننگز اور 116 رنز سے جیت

زمبابوین ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 134 رنزبناسکی۔پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک شکار کیا

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116رنزسے ہرادیا۔زمبابوین ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 134 رنزبناسکی۔پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک شکار کیا۔ فاسٹ بولرحسن علی نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار بلے بازی کے باعث 426 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم حسن علی اپنے انفرادی اسکور میں 6 رنز کے اضافے کے بعد 30 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔

نئے آنے والے بلے باز نعمان علی تھے جو پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ ساجد خان نے 7 رنز بنائے۔پاکستان کے آخری آٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جو 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 4 اور ڈونلڈ ٹریپانو نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا۔

Back to top button