قومی
مریم نواز کا کینسر سے نبردآزما ڈاکٹر یاسمین کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام
، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے
مسلم لیگ (ن) مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد بھی ماں ہیں، اللّہ تعالیٰ ماؤں کو سلامت رکھے۔
خیال رہے کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹت یاسمین راشد کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں اور موذی بیماری کے علاج کے دوران بھی کورونا چیلنج سے نبردآزما ہیں۔