شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے 16،16 ٹیسٹ میچ کھل کر 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کا 34 سالہ ریکارڈ برابر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔ شاہین آفریدی نے 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں جبکہ وسیم اکرم نے بھی 1987ء میں 50 وکٹیں اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین نے وسیم اکرم جتنی عمر میں ہی 50 وکٹیں مکمل کی ہیں۔ دونوں بائولرز نے جب 50،50 وکٹیں مکمل کیں تو ان کی عمریں 21،21 برس تھیں ۔ لیگ سپنر یاسر شاہ کے پاس تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولر ہونے کا اعزاز ہے، انہوں نے 9 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
کم ترین میچز میں 50 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلین بولر چارلس ٹرنر کے پاس ہے جس نے یہ ریکارڈ 1887ء میں انگلینڈ کے خلاف 6 میچز میں بنایا تھا۔

Exit mobile version