روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مزید آسانیاں پیدا کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

أبیرون ملک پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کی ہیں، روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مزید آسانیاں پیدا کریں گے، ملک کے مالیاتی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کی ہیں، روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں بینک سالہا سال سے 150 ارب قرض دے رہے تھے، اب بینک 200 ارب روپے ہاؤسنگ سیکٹر میں قرض دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روشن برینڈ کے تحت اپنی کار ایک اہم منصوبہ ہے، اوورسیز پاکستانی باہر بیٹھ کر گاڑی خرید سکتے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ عام آدمی کو مارک اپ سبسڈی وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق دی جارہی ہے۔

Exit mobile version